اہم ترینخبریںماحول

ضلع دیامر کے وادی تھورمیں جنگلات کی کٹائی سے متعلق رپورٹس پر ایکشین، معاملے کی مکمل چھان بین کرکے ان کو رپورٹ پیش کی جائے، چیف سیکریٹری

گلگت ( پ ر) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے ضلع دیامر کے وادی تھورمیں جنگلات کی کٹائی سے متعلق پریس رپورٹس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سیکریٹری جنگلات کو حکم دیا ہے کہ اس معاملے کی مکمل چھان بین کرکے ان کو رپورٹ پیش کی جائے تاکہ ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا جا سکے۔

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اپوزیشن رہنما کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ جنگلات کے سیکریٹری کو حکم دیا ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل چھان بین کرکے فوری طور پر حقائق سامنے لے کر آئیں تاکہ الزامات میں صداقت کی صورت میں ذمہ داران کا تعین کرکے ان کو کڑی سزا دی جا سکے۔

یاد رہے کہ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے صوبائی حکومت سخت ترین اقدامات کر رہی ہے اور صوبے بھر میں ایسے عناصر کی سرکوبی کے لیئے اقدمات اٹھائے جاچکے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button