تعلیمچترال

چترال: نائبر ہوڈ کونسل زرگراندہ کی طرف سے میٹرک میں نمایاں پوزیشن لینےوالی طالبہ کو لیپ ٹاپ کا انعام

چترال (بشیر حسین آزاد) نائبر ہوڈ کونسل زرگراندہ کے دفتر میں این سی زرگراندہ کی طرف سے ایک خوبصورت تقریب زیر صدارت این سی ناظم زرگراندہ منظور احمد ایڈوکیٹ منعقدہوا۔تقریب میں کونسلر،ناظمین اور معززین علاقہ موجودتھے۔تقریب ملک کے نونہالوں اور قوم کے قابل بچوں کی تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سجائی گئی تھی۔این سی زرگراندہ کے زیر اہتمام ہرسال اس نائبرہوڈ کونسل کے اندر جو بھی بچہ\بچی میٹرک کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر لے گا اُس کو انعام سے نواز کر اس کی حوصلہ افزائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اس سال این سی زرگراندہ کی زوالنورین نور ولد نور اللہ طالبہ لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج چترال نے میٹرک کے امتحان میں 987نمبر لیکر اول آئی۔جسے کونسلر صوبیدار (ر) آیاز نے این سی زرگراندہ کی طرف سے لیپ ٹاپ سے نوازا۔این سی ناظم منظور احمد ایڈوکیٹ نے اس موقع پرتقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور میٹرک میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر زوالنورین نور کو مبارکباد پیش کی۔اُنہوں نے کہاکہ انعامات کا یہ سلسلہ ایف اے،ایف ایس سی تک پھیلایا جائے گا اور ہرسال نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو شاندار انعامات سے نوازا جائے گا،اُنہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد بچوں اور بچیوں میں تعلیم کا شوق پیدا کرنا ہے۔نائبرہوڈ کونسل کے اس اقدام کو معززین علاقہ نے بہت سراہا اور اپنے طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔تقریب میں گاؤں کے معتبرات جن میں پرنسل مسرور علی شاہ،ناصر احمد،شاہ عظمت،علی قلی خان،مولانا رشید احمد،کونسلر صوبیدار(ر) آیاز،کونسلر محمد مراد،مزدور کونسلر رستم نیاز،نور اللہ،مختار احمد،سیف الدین،نائب ناظم ہارون الرشید اور یوتھ ممبر عدنان احمد ودیگر موجود تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button