حادثاتماحول

شمشال گلیشئیر ز میں گلاف سے آبادی کو نقصان پہنچ سکتا ہے

گلگت(ارسلان علی ) فوکس کے زیر اہتمام شمشال میں گلاف جھیلوں سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل طارق حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی بی ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں جدید مشینری پہنچائی ہے اور ڈسٹرکٹ دفاتر کو ایمرجنس فنڈز بھی فراہم کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی نا گہانی صورت کے دوران فوری ایکشن لیا جا سکے ۔

انہوں نے آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے ادارے فوکس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آفات کے دوران نقصانات سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے سلسلے میں عوامی مہم کا کردار قابل ستائش ہے۔ خصوصا ایسے مقامات بھی ہیں جہاں پر حکومت سے پہلے ان اداروں نے پہنچ کر کام کیا ہے۔

اس دوران دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمشال گلیشئیر ز میں قدرتی آب گاہیں ہیں جن کے پھٹنے سے آبادی کو نقصان پہنچ سکتا ہے اس لیے عوام میں احتیاطی تدابیر کے لیے شعور اجاگر کیا جا رہا ہے تاکہ نقصانات سے بچا جا سکے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button