اہم ترینخبریں

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے پرنس کریم آغاخان کے دورہ یاسین کے حوالے سے انتظامات جائزہ لیا

یاسین (معراج علی عباسی) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیازنے ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان اور دیگر اعلی سرکاری افسیران کے ہمراہ یاسین کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر وزیرسیاحت فدا خان اور ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف سیکرٹری نے شہیدنشان حیدر لالک جان کے مزار پر حاضری دیا شہیدکے مزار پر پھول چڑھایا اورفاتحہ خوانی کی ۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے پرنس کریم آغاخان کے دورہ یاسین کے حوالے سے پنڈال , انتظامات اور سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ اسماعیلی کونسلات کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر چیف سیکرٹری کو پر نس کریم آغاخان کے دورے کے لے کئے گئے انتظامات اور سکیورٹی کے حوالے سے بریفینگ دیا گیا۔

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ پرنس کریم آغاخان کا دورہ انتہائی اہم ایونٹ ہے، پرنس کی آمد پوری گلگت بلتستان کے لے خوشی کا مقام ہے۔ ہم سب کو مل کر اس میگاایونٹ کو کامیاب کرنا ہے اور حکومت کے جانب سے اس موقعے پر ہرقسم کی تعاون اور مددفراہم کیا جائے گا۔ عوام یاسین کی جانب سے آپس میں اتفاق کے ساتھ اپنے مدد آپ کے تحت مختلف انتظامات کرنا قانل تعریف ہے۔

انہوں نے عقیدت مندوں کے یاسین آمد کے لے نیٹکوسروس, سول ہسپتال طاوس میں ایمرجنسی آپریشن تیھٹرقائم کرنے ,آغاخان ہلیتھ سنٹرگوپس میں سرجن میڈیکل اسپشیلسٹ اور لیڈی ڈاکڑز تعینات کرنے ,مختلف جہگوں میں نیٹکو ورکشاپس لگانے کی ہدایت دی۔

اسماعیلی کونسلات کی جانب سے پرنس کریم آغاخان کے دورے کے موقع پر موٹرسائیکل سواری پر پاپندی لگانے کی درخواست پر یاسین میں دفعہ 144 نافذکرکےموٹر سائیکل سواری پر پابندی لگانے کا حکم دیا گیا۔

اس سے قبل چیف سیکرٹری نے لالک جان کے مزار پر مقامی لوگوں سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ لالک جان کی مزار پر حاضری میرے لے ایک اعزا ہے۔میں معذرت چاہتاہوں کہ میں نے مختلف مسائل کے باعث آنے میں دیرکردی۔لالک جان قوم کا ہیرو ہے ۔لالک جان کے عظیم اور لازوال قربانی پر سب کو فخر ہے۔غذر کے عوامی نمائندے سیاسی اختلاف کے باوجود قومی اور علاقائی مسائل کے لے یک زبان ہوکر ہمارے پاس آتے ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button