خبریں

قراقرم یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کے طلباء کاپاکستان ٹیلی ویژن کا مطالعاتی دورہ

اسلام آباد (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکشن کے طلباء نے پاکستان ٹیلی ویژن کا مطالعاتی دورہ کیا۔ مطالعاتی دورے کا مقصد شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کے طلباء کو پی ٹی وی کے حالات حاضرہ،ٹیکنیکل اور دیگر پروگرام سیکشنز سے روشناس کرانا تھا۔

اس موقع پر طلباء نے پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹرسے ملاقات بھی کی۔ ڈائریکٹر نے طلباء کو ادارے کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کرایا۔ طلباء نے مطالعاتی دورے کو اپنے معلومات میں اضافہ اورعوام تک معلومات فراہم کرنے کے پیچھے کار فرما عملی مشق سے آگاہی قرار دیتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی جانب سے طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے لیے سہولیات فراہم کرنے پر شکریہ اداکرتے ہوئے وائس چانسلر کی تعلیم وتحقیق کے حوالے سے اٹھائے جانے والی اقدامات کی تعریف کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button