تعلیم

سکردو: ذمین مالک نے سکول کو تالہ لگادیا، گرلز ہائی سکول سرمیک کی طالبات کھلے آسمان تلے پڑھنے پر مجبور

سکردو(نامہ نگار) ذمین مالک نے سکول کو تالہ لگادیا۔ گرلز ہائی سکول سرمیک کی طالبات کھلے آسمان تلے پڑھنے پر مجبور, طلبہ تنظیم READ کے نمائندوں کی حکام بالا سے اپیل. گرلز ہائی سکول سرمیک کے طالبات دس دنوں سے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ گرلز ہائی سکول گذشتہ دس دنوں سے زمین مالک کے احتجاج کے باعث بند پڑا ہے. جس کو نوکری دینے کا وعدہ کرنے کے باوجود کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا. جس کی وجہ سے دسمبر کی جما دینے والی سردی میں طالبات کھلےآسمان تلے اپنی تعلیم جاری رکھنے پر مجبور ہے، محکمہ تعلیم کی جانب سے مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے بچیوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت بھی بْری طرح متاثر ہورہی ہے۔ سال کے آخر میں پڑھائی کا حرج ہونے سے طالبات ذہنی دباو کی شکار ہیں. لیکن تاحال حکومتی نمائندوں کی طرف سے احتجاج کنندگان کی شنوائی نہیں ہوئی . مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات حل ہونے تک سکول کی عمارت بند رہے گی۔ انتظامیہ کی غفلت سے بچیوں کی تعلیم بْری طرح متاثر ہورہی ہے، بچیوں کی تعلیم اور صحت کے بگڑتی ہوئی صورتحال کو لے کر علاقے کے عوام بالخصوص READ SERMIK کو شدید تشویش لاحق ہے۔ اور ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ مظاہرین کے جائز مطالبات کو حل کرکے سکول پر قبضے کو ختم کیا جائے. تاکہ بچیوں کی تعلیم مذید متاثر نہ ہوں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button