تعلیم

حکومت بچوں کو لازمی اور مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی ۔ ڈپٹی کمشنر غذر

غذر(معراج علی عباسی) ڈپٹی کمشنر غذر میر وقار احمد نے کہا کہ ضلع غذر میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کا ر لائے جائیں گے، حکومت بچوں کو لازمی اور مفت تعلیم کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی ۔ تعلیم کے حوالے سے مختلف ادوار میں بہت سار ی کمزوریاں ہوئی ہے ۔ جس کےباعث ہم مطلوبہ نتائج کے حصول میں کامیاب نہیں ہوسکے لیکن اب مزید وقت ضائع کرنے کی گنجائش نہیں ہے ۔ ہم جتنی محنت کرتے ہیں ہمیں اتنا ہی پھل ملتا ہے۔ تعلیم کے میدان میں بہت زیادہ کاوشیں کرنے کی ضرورت ہے تمام اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی۔ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہونا چاہیے ۔ سکولوں کی حالت زار دیکھ کر بے حد افسوس ہوتا ہے ۔ اگر بہت پہلے سے کام شروع کیا جاتا تو آج نقشہ مختلف ہوتا ۔ اپنی تعیناتی کے فورا بعد غذر پبلک سکول گاہکوچ میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے ، مسائل کو حل کرنے اور اساتذہ کی مایوسیوں کو کم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے۔ بہت کم وقت میں اساتذہ کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافہ کردیا۔ سکول کے اندر جو مسائل تھے ان پر بھی قابو پانے کی پوری کوشش کی گئی ۔ سکول میں اضافی کلاس رومز کی تعمیر اور مین ہال کی تزئین و آرائش کو یقینی بنایا ۔ غذر پبلک سکول گاہکوچ کی ہر کامیابی اور ناکامی کو مکمل طو رپر خود کو ذمہ دار سمجھتا ہوں مجھے کامیابی پر کریڈٹ ملتا ہے تو ناکامی پر ڈ س کریڈٹ بھی میرے ہی حصے میں آتا ہے ۔ والدین کی عدم دلچسپی نے بھی تعلیمی نظام کی تباہی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ والدین کو اپنے موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ والدین کی مکمل شرکت کے بغیر بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ غذر پبلک سکول کے اساتذہ کو بہت جلد خوشخبری ملے گی ۔میری خواہش ہے کہ غذر کا ہر سکول معیار تعلیم کے حوالے سے بہترین مقام پر ہو ۔ معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لئے ضروری ہے کہ معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button