خبریں

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں شدت پسندی کے خاتمے کے حوالے سے قومی سیمنار منگل کو منعقد ہوگا

گلگت ( پ ر)قومی سیمینار بعنوان ” پر تشدد انتہاپسندی کے خاتمے اور امن کے فروغ کیلئے ابلاغ عامہ کا کردار بروز منگل 5دسمبر کو قراقرم یونیورسٹی کے مین آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا جس کی صدارت وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کرینگے جبکہ فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل ثاقب ملک محمود اور چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کی شرکت بھی متوقع ہے جبکہ آئی جی پولیس صابر احمد پولیس فورس کا گلگت میں امن کے قیام کیلئے اقدامات کا جائزہ پیش کرینگے۔

اس سیمینار میں شدت پسندی کے خاتمے اور پائیدار امن کے حوالے سے مختلف سرکاری اداروں اور سول سوسائٹی سمیت میڈیا کے مابین باہمی اشتراک بڑھانے سمیت معاشرے سے انتہا پسندی کی بیخ کنی کیلئے درست لائحہ عمل اور طریقہ کار اپنانے کے حوالے سے تجاویزکا تبادلہ کیا جائیگا۔

اس سیمینار میں گلگت بلتستان سے صحافتی تنظیموں کے نمائندوں، ریسرچ سکالرز ، دفاعی تجزیہ کار، سرکاری اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران سمیت یونیورسٹی کے طلباء شرکت کرینگے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن گلگت بلتستان میں امن کے قیام کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور ترجیحات کا احاطہ کرینگے جبکہ معروف سکالر اور کالم نگار خورشید ندیم سمیت معروف صحافی مطیع اللہ جان، سبوخ سید، شبیر میر، پروفیسر شبیر حسین،پروفیسر افتخار علی بھی اپنا مقالہ پیش کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button