چلاس(کرائم رپورٹ) دیامر پولیس نے پانچ رکنی اغوا کاروں کے گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزمان چلاس کے رہائشی کو گاڑی سمیت گن پوائنٹ پر اغوا کر کے کوہستان پہنچے۔ سٹی تھانہ چلاس پولیس کو اطلاع ملتے ہی ایس پی دیامر رائے محمد اجمل کی ہدایت پر ایس ایچ او خوشحال خان خٹک کی قیادت میں اے ایس آئی بشیر احمد ،اے ایس آئی عبدالغفار،ایس جی سی عبدالقادرپر مشتمل ٹیم نے ملزمان کا تعاقب کیا۔اور کوہستان پولیس کی مدد سے ملزمان کو گاڑی سمیت گرفتار کر کے سٹی تھانہ چلاس پہنچا دیا ہے۔
ملزمان شیر بہادر ولد سیر خان ،نوید عالم ولد ارشاد ساکنان تھک،طارق ولد عزت میر ساکن گوہر آباد،حمید ولد گل داد ساکنہ گلگت اور محمود ولد بابر ساکن بٹو گاہ کے خلاف تھانہ سٹی چلاس میں زیر دفعہ 395/365A/34 ت پ کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے ۔اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سے مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔