اہم ترینمعیشت

شمس میر نے گلگت بلتستان بورڈ آف انویسمنٹ کے عہدے سے استعفی دیدیا، کابینہ میں مشیر کے طور پر شامل ہو نے کا امکان

گلگت(پ ر) شمس میر نے گلگت بلتستان بورڈ آف انویسمنٹ کے عہدے سے استعفی دیدیا۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان بورڈ آف انویسمنٹ کے (سی۔ای۔او) شمس میر نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔انہوں نے یہ استعفی گلگت بلتستان بورڈ آف انویسمنٹ کے چئیرمین اور وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو وزیراعلی سکریٹریٹ ارسال کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شمس میر کے بورڈ آف انویسمنٹ جوائن کرنے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے سیاسی و تنظیمی امور بری طرح متاثر ہورہے تھے۔جس کی وجہ سے پارٹی قیادت اور کارکنوں نے شمس میر کی پارٹی امور میں واپسی کو ناگزیر قراردیا۔اس سلسے میں پارٹی قیادت نے شمس میر کو پارٹی و تنظیمی امور سنبھالنے کیلئے کہا تھا اور باقاعدہ طور پر حکومتی و سیاسی امور میں شامل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی کابینہ میں مشیر لینے کا فیصلہ کیا گیا جس کا نوٹیفکیشن آج متوقع ہے۔

اس سلسے میں شمس میر سے استعفے کی جب تصدیق کی گئی تو انہوں نے اپنے استعفے کی تصدیق کردی ھے۔گلگت بلتستان بورڈ آف انویسمنٹ کا نوٹیفکیشن پروجیکٹ کی صورت میں دسمبر 2016 میں ہواتھا جبکہ اگست 2017 میں امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد سلیکشن کمیٹی نے شمس میر کی تعنیاتی کو موزروں ترین قرار دیاتھا۔ گلگت بلتستان کی تاریخ میں بورڈ آف انویسمنٹ کا پروجیکٹ وہ پہلا ادارہ جاتی منصوبہ ھے جسے شمس میر نے 3 ماہ کی قلیل مدت میں قائم کرکے گلگت بلتستان کے لئے یہ ثابت کیا کہ گلگت بلتستان میں ادارہ جاتی قیادت کا لوہا منوانے کی بھر پور صلاحیت موجود ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button