اہم ترینتعلیم

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گریجویشن امتحانا ت تمام پوزیشن طالبات لے گیئں ، مجموعی نتیجہ 45.96 فیصد رہا

گلگت ( پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے گریجویشن کے سالانہ امتحانا ت کے نتائج کا اعلان کردیا۔ مجموعی نتیجہ 45.96 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 1732ریگولر اور 1350پرائیویٹ امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 796ریگولر اور 121پرائیویٹ امیدوار پاس قرار دیئے گئے۔

پرائیویٹ امیدواروں کے نتائج کی شرح 8.96فیصد رہا۔ اسی طرح بی کام پارٹ ون میں ریگولر امیدواروں کی تعداد 160اور پرائیویٹ امیدواروں کی تعداد 70تھی۔ بی کام کا ریگولر امیدواروں کا مجموعی نتیجہ 40فیصد اور پرائیویٹ کا مجموعی نتیجہ 28.57فیصد رہا۔

نتائج کے مطابق بی ایس سی سائنس گروپ میں ڈگری کالج گلگت کی بی بی فاطمہ دختر غلام مصطفی نے 400میں سے 323نمبر حاصل کرکے پہلی ، اسی کالج کی نیلوفر دختر محمد صابر شاہ نے 307لیکر دوسری اور ڈگری کالج گاہکوچ غذر کی نازمین دختر عزت شاہ نے 319نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بی اے ہیومینٹیز گروپ میں چار طالبات دوسری پوزیشن پر رہیں۔ گرلز ڈگری کالج سکردو کی معصومہ بتول دختر محمد علی ، ڈگری کالج گلگت کی انمول ملک دختر ملک محمد عباس ، ڈگری کالج سکردو کی لیلی بانو دختر موسی اور اسی کالج کی روبینہ بتول دختر علی نقی 291نمبرات کے ساتھ پہلی ، پرائیویٹ امیدوار محمد ناصر انصاری ولد محمد رضا 288نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔

کامرس گروپ میں لیڈرز کالج علی آباد ہنزہ کی روحی امیر دختر امیر خان 592نمبر لیکر پہلی، ہنزہ پریمئر کالج ناصر آباد کی شمائلہ دختر صاحب خان 580نمبر لیکر دوسری اور لیڈرز کالج علی آباد کی نورالعین دختر مولاداد 576نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button