اہم ترینخبریں

اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا کل ضلع ہنزہ اور غذر میں اپنے لاکھوں پیروکاروں کو دیدار سے نوازیں گے

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) ضلع ہنزہ میں دیداری کی تیاریاں مکمل ، پنڈال سج گئےعقیدت مند بے قرار۔ اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا کل ضلع ہنزہ اور غذر میں اپنے لاکھوں پیروکاروں کو دیدار سے نوازیں گے ۔ ہنزہ بھر کے اسماعیلیوں نے علی آباد کا رُخ کرلیا۔ دیدار کے لمحات قریب آگئے۔ عقیدت مندوں کی جوش و خروش قابل دید ،سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں ۔

پاک فوج کے تازہ دم دستوں کے علاؤہ جی بی سکاؤٹس اور جی بی پو لیس کے سینکڑوں جوانوں نے سیکورٹی کے انتظامات سنبھال لئے ہیں۔ ہنزہ کے مقامی افراد نے مہمان نوازی اور انسان دوستی کی قابل تعریف مثال قائم کی ہیں۔ دور دراز علاقوں سے آنے والے زائرین کیلئے اپنے دل اور گھر کے دروازے کھول دئیے ہیں۔ ہنزہ میں بین المسلک ہم آہنگی کی قابل تعریف اور قابل تقلید مثال قائم کی ہے ۔ ہ

ہنزہ میں بجلی کی شدید قلت کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع نگر کے برادری نے ساس ویلی ، سمائیر ،شایار اور اسقرداس کے عوام نے وسعت قلبی ، بھائی چارگی کی بہترین مثال قائم کرکے اپنے حصے کی بجلی ہنزہ کیلئے فراہم کی گئی ہے ۔تاکہ اسماعیلی کمیونٹی کو ہزہائینس پرنس کریم آغاخان کے دورے کے دوران بجلی کی کمی نہ ہو۔ ۔

ہنزہ میں گنش کمیونٹی نے اپنے گھروں اور گیسٹ ہاوسزاور ہوٹلوں کوعقیدت مندوں کی خدمت کیلئے فری آفر کی ہیں تاکہ دور دراز سے آئے بھائیوں کو کوئی پریشانی نہ ہو ۔

ہزہائی نس پرنس کریم آغاخان کل بذریعہ ہیلی کاپٹر ہنزہ پہنچ جائے گے اور اپنے مریدوں کو شرف دیدار سے نوازیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button