خبریں

واپڈا متاثرین ڈیم کی آباد کاری کو یقینی بنا ئے-متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی

چلاس۔(بیورو رپورٹ ) متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی کے زیر اہتمام چلاس میں واپڈا اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی جلسے میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈیم کمیٹی کے سابق صدر،عطاء اللہ،نجیب اللہ،مولوی صادق،جمشید و دیگر متاثرین ڈیم نے کہا کہ واپڈا متاثرین ڈیم کے ساتھ کیئے گئے معاہدوں پر عملدرآمد کرے اور متاثرین ڈیم کی از سر نو آباد کاری کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شادی شدہ جوڑے کو گھرانہ تسلیم کرکے تمام گھرانوں کا دوبارہ سروے کی جائے۔ حکومت نے لیت و لعل سے کام لیکر متاثرین کو آپس میں لڑایا ہے اور حقوق دبائے جارہے ہیں۔

متاثرین نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اور واپڈا حکام 2007سے آج تک متاثرین کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر خاموش ہیں اور متاثرین کی اب تک آبادکاری نہیں کی گئی ہے۔حکومت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات اُٹھائے۔اور واپڈا کی ملازمتوں میں متاثرین کو ترجیح دی جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button