
نگر ( اقبال راجوا) پانچ سو گھرانوں کے لئے تعمیر شدہ اے کلاس ڈسپنسری بر ویلی میں ادویات نہ ڈاکٹر ، زائد المعیاد ادویات دیکھ کر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر نگر ڈسپنسری ملازمین پر سیخ پا ہو گئے، مزید شکایت ہونے پر بلتستان بھجوا دوں گا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اپنے غیر اعلانیہ بر ویلی کے دورے کے موقع پر ضلع نگر کے سب سے آخری گاؤں اور 8125فٹ بلندی پر واقع ہوقونا پیدل چل کر پہنچ گئے۔
وائیلڈ لائف انچارج شوکت حسین نے وائلڈ لائف کےبارے میں تفصیلات بتا دیں۔ ان کے ساتھ دوربین سے مارخور کا بھی مشاہدہ کیا ۔بر ویلی میں بند سرکاری سکول،اے کلاس ڈسپنسری کے مسائل کا خود ہی جا کر مشاہدہ کیا ۔
حقونا سے واپسی پر بر ویلی کے عمائدین سے علاقے میں عوام کو درپیش مسائل بھی تسلی سے سن لئے ۔
عمائدین و نمبر داران نے کہا ہماری کم زمینوں کے معاوضے نہایت کم ہونے کے سبب ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ سکولوں میں اساتذہ اول تو نہیں آتے ہیں اور جب آتے ہیں تو قابل اور لائق اساتذہ نہیں بھیج دیئے جاتے۔ عمائدین کا مزید کہنا تھا کہ بر ویلی ہارڑ ایریا ء ہے موسم سرمامیں شدید برف باری اور دو بڑے نالوں بوٹ مش گاہ اور بالوم گاہ میں لانی اور تغیانی کے باعث گندم آٹا نہیں پہنچ سکتے۔





