اہم ترین

ہُڈور میں نہتے بس مسافروں پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی نشاندہی ہوگئی ہے، سیکریٹری داخلہ

گلگت: سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل کاشف خلیل سمیت سول و ملٹری آفیسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ امن وامان کی صورتحال کے تناظر میں گلگت بلتستان میں سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر اور موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ہڈور کے مقام پر بے گناہ مسافر خواتین، بچوں اور بزرگوں پر دہشت گردوں کی طرف سے بزدلانہ کارروائی کے تمام مجرموں کو نشاندہی ہوگئ ہے اور جلد تمام مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گااور اس طرح کے بزدلانہ اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

ماہ رمضان المبارک کے دوران صوبے میں سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام حساس مقامات کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کے ہدایات جاری کی گئیں ۔

ایپکس کمیٹی اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ گلگت بلتستان انتہائی اہمیت کا حامل صوبہ ہے۔ گلگت بلتستان میں مستقل امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور حکومتی رٹ اور قانون کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

صوبے میں نفرت انگیز تقاریر اور منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف بلاتفریق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے الرٹ ہیں، مربوط اور منظم انٹیلی جنس نیٹ ورک کے ذریعے نقص امن پیدا کرنے والوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button