عوامی مسائل

غذر: بوبر سے گورنجر تک تعمیر ہونے والی ٹرک ایبل سڑک آثار قدیمہ کا منظر پیش کرنے لگی

غذر (بیورو رپورٹ) بوبر سے گورنجر تک تعمیر ہونے والی ٹرک ایبل سڑک آثار قدیمہ کا منظر پیش کرنے لگی پی ڈبیلو ڈی کی زیر نگرانی تعمیر ہونے والی یہ رابطہ مکمل ہونے سے قبل ہی آثار قدیمہ کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔ بوبر سے گورنجر تک بننے والی سڑک مکمل ہونے سے قبل ہی کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے۔ کئی سالوں سے اس روڈ کی خستہ حالی کے حوالے سے عوام احتجاج کر رہے ہیں۔ مگر روز بروز اس سڑک جس کو ٹرک ایبل روڈ کا نام دیا گیا ہے پر سفر کرنا ایک عزاب سے کم نہیں۔ گورنجر سے بوبر تک اس روڈ میں کلوٹ بھی تعمیر نہ کرنے کی وجہ سے پانی روڈ میں داخل ہوجاتا ہے اس روڈ کا کام بھی عرصہ دس سالوں سے التوا کا شکار ہے مگر محکمہ تعمیرات کے کسی زمہ دار نے سائد کا دورہ کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا زمہ دران صرف اپنے دفتروں تک محدور ہوکر رہ گئے ہیں اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس روڈ کی تعمیر کا اغاز کے دوران ہی اس وقت کے مہربان آفسران نے تمام کی تمام رقم ٹھکیداروں کو پیمنٹ کردی جس کے بعد اس سڑک کی تعمیر کا کام التوا کاشکار ہوگیا ہے تعمیراتی کمپنی کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو امدورفت کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button