تعلیمنوجوان

نجف علی شگری نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد سے ایم ایس سی میں سکینڈ پوزیشن حاصل کرکے سلور میڈل حاصل کرلیا

شگر(عابدشگری) شگر کے ہونہار طالب علم نجف علی شگری کا اعزاز۔ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد سے ایم ایس سی میں سکینڈ پوزیشن حاصل کرکے سلور میڈل حاصل کرلیا۔انہیں یہ اعزاز گریجویشن کی سالانہ کانویکیشن میں یونیورسٹی کی چانسلر گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے ہاتھوں وصول کیا۔انہوں نے بین الاقوامی تعلقات عامہ ایم ایس میں یونیورسٹی سے سکینڈ پوزیشن حاصل کرکے سلور میڈل حاصل کرلیا۔نجف شگری کا تعلق شگر کے گاؤں الچوڑی سے ہے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم ہائی سکول الچوڑی سے حاصل کی۔میٹرک کے بعد چنیوٹ سے ڈی اے ای کرنے کے بعد جی سی یونیورسٹی سے بی اے کیا تھا ۔ اور اسی یونیورسٹی سے گذشتہ سال ایم ایس آئی آرکرنے کے بعد ایم فل کررہے ہیں۔

سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے رہنماء فیض اللہ شگری نے نجف شگری کی نمایاں کامیابی پر انہیں اور ان کی خاندان کو مبارک دی ہے ۔ اور کہا ہے نجف شگری نے اپنی محنت سے شاندار کامیابی حاصل کرکے نہ صرف علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ ان کی شاندار کامیابی سے ہمیں بھی آگے بڑھنے کا حوصلہ ملا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button