تعلیمخواتین کی خبریں

ضلع استور کے گاوں‌ہرچو سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ کا اعزاز

استور ( فداحسین تبسم) ضلع استور کے گاوں ہر چو سے تعلق رکھنے والی ہو نہار طالبہ دل آویز  دختر عبدالحلیم آرمی پبلک سکول اینڈ کالج جوٹیال گلگت  میں فیڈرل بورڈ آسلام آباد کے زیر انتظام ہونے والی امتحانات میں FSC میں 1003 نمبرا ت حاصل کر کے نہ صرف اپنے اسکول بلکہ پورے گلگت بلتستان کے تما م کالجز میں پہلی پوزیشن حاصل کیا ہے ۔ طالبہ کی اس کاوش کو استور ی عوام  نے سہراتے ہوئے  مبارک باد پیش کیا اور  کہا کہ اس نہ صرف اپنے اسکول ،والدین بلکہ پوری گلگت بلتستان کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔ ہم والدین کو سلام پیش کرتے ہیں جہنوں نے ایسی اولاد کا جنم دیا ۔  مذید عوام نے

کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کی حکومت کیجانب  اس طرح کے طالبا ء وطالبات کی حوصلہ افزائی کیجائی تاکہ مذید محنت کر کے قوم و ملک کا نام روشن کریں ۔ ہونہار طالبہ دل آویزا  نے میٹرک میں بھی گلگت بلتستان لیول پر بھی پہلی پوزیشن حاصل کی تھی ۔  ہونہار طالبہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں ۔ اس کے بعد میری کامیابی کی راز اساتذہ کی محنت  ،والدین کی سرپرستی  اور  دوعاوں کے ساتھ ساتھ اپنی محنت شامل ہے ۔ مذید انہوں نے کہا کہ میں اعلی تعلیم حاصل کر کے مستقبل میں اعلی آفسیر بن کر  ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہوں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button