خبریںصحت

شگر: رورل ہیلتھ سنٹر شگر کی تزہین و آرائش، وارڈ کو مریض دوست بنا دیا گیا

شگر(عابدشگری) سید صادق شاہ کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر تعیناتی کے بعد رورل ہیلتھ سنٹر شگر کی تقدیر ہی بدل گئی۔ پہلی بار ہسپتال کے سرخ کمبل کی جگہ نرم و ملائم چائنہ کمبل نے لے لیا۔ گذشتہ دس سالوں سےنصب شدہ ائیر کنڈیشن بھی فعال ہوگئے۔ جبکہ وارڈ کی دیواروں پر لکڑی کی پنیلنگ بھی ہونے لگے۔ جبکہ ہیٹنگ کیلئے وارڈ میں انگیٹھی بھی جلنے لگے،دوائی بھی وافر مقدار میں وارڈ میں ہی دستیاب جبکہ مریضوں کیلئے وارڈ میں ایل ای ڈی ٹی وی نصب کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سید صادق شاہ نے ڈی ایچ او شگر کا چارج سنبھالتے ہی محکمہ صحت شگر کو بہتر بنانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھانا شروع کردئے۔ انہوں نے ابتدائی مرحلے میں آر ایچ سی شگر کی وارڈ کی حالت زار کو تبدیل کردیا۔ سرخ کمبل کی جگہ بہتر نرم و ملائم کمبل اور رضائی فراہم کردیا گیا۔دیواروں پر لکڑی کی پینلنگ کردی گئی۔ چھتوں کو سیلنگ کرکے وارڈ میں ٹی وی لگادی گئی ہے۔جبکہ وارڈ کی صفائی و ستھرائی بہتر بناکر گیسٹ ہاؤس کی طرح بنادی گئی ہے۔عوامی حلقوں نے ڈی ایچ او شگر کی اس اقدام کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے کہ شگر والوں کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں ایک قابل اور فرض شناس آفیسر ملا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ محکمہ صحت شگر کو بلتستان کا سب سے بہتر اور مثالی ادارہ بنائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button