غذر (رپورٹر ) ضلع غذر میں انجمن تاجران نے 21دسمبر سے ضلع بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کردیا جب تک حکومت ٹیکس واپس نہیں لیتی اُس وقت تک شٹرڈاؤن ہڑتال جاری رہیگا۔ گاہکوچ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انجمن تاجران گاہکوچ کے صدر محمد یونس اور جنرل سکرٹیری فخرالدین نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام خصوصا تاجر برادری پر جو ٹیکس لاگو کیا ہے اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انجمن تاجران نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اکیس دسمبر سے غذر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کے علاوہ حکومت کی طرف سے عوام پر لگایا گیا ٹیکس کے خلاف جلسے بھی ہونگے اور اگر ضرورت پڑی تو گلگت تک لانگ مارچ بھی کیا جائیگا۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔