عوامی مسائل

گانچھے میں مردم شماری کے لئے درکار گاڑیاں سازباز کے ذریعے چہیتوں سے حاصل کی گئیں : ٹرانسپورٹرز

گانچھے ( اے آر ینگ چن ) مردم شماری 2017 کے لئے ضلع گانچھے میں تقریبا 32 گاڑیوں کی ضرورت تھے ان گاڑیوں کو یومیہ تقریبا دس سے پندرہ ہزار روپے کے حساب سے فنڈ سرکار سے منظور ہوئے ہیں لیکن ضلع گانچھے کے کسی ٹرانسپوٹر کو اس معاملے میں کوئی فائدہ نہیں کیونکہ ذرائع کے مطابق اندورن خانہ گاڑیوں کی سپلائی کا ٹھیکہ کسی بیرون ضلعی ٹھیکیدار کو نوازا گیا ہے معاملے کا خبر ہونے پر ضلع گانچھے کے ٹرانسپوٹروں نے احتجاج کیا مگر ضلعی انتظامیہ کی کانوں پر جوں تک نہیں رینکی اور انتظامیہ نے ضلع گانچھے کے ٹھیکیداروں سے سیدھی منہ بات تک نہیں کیا ،ضلع گانچھے کے ٹرانسپوٹر ایسویشن نے بھی اس معاملے میں ضلعی ٹرانسپوٹروں کی حقوق کی ترجمانی نہ کرنے کے سبب ضلع بھر کے گاڑی مالکان اور ٹرانسپوٹرز نے ٹرانسپوٹر ایسویشن پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نئی کابینہ تشکیل دیا نئے کابینہ میں خادم حسین کو آل گانچھے ٹرانسپوٹر ایسویشن کا صدر ، علی محمد کو نائب صدر اور جاوید علی بلغاری کو جنرل سیکرٹری جبکہ کاچو حسن خان اور جاوید علی کو خزانچی منتخب ہوئے نئے کابینہ نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ آئندہ کسی قسم کی تعاون نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہمیشہ الیکشن کے دوران و محرم کے ایام میں اور دیگر ایمرجنسی کی صورت میں ہماری گاڑیوں کو پکڑ پکڑ کر لے جاتے ہیں مگر آج جب پیسہ نظر آیا تو اندورن خانہ اپنے من پسند ٹرانسپوٹر کو نوازا گیا اب ضلعی انتظامیہ آئندہ ہم سے کسی قسم کی تعاون کی امید نہ رکھیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button