خبریں

وزیر اعلیٰ نے یاسین سب ڈویژن کی باقاعدہ منظوری دے دی، نوٹیفکیشن آئندہ دو روز میں جاری ہوگا۔ غلام محمد

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے آج یاسین سب ڈویژن کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ نوٹیفکیشن آئندہ دو روز میں جاری ہوگا۔غذر اس سے قبل دو سب ڈویژنز پر مشتمل تھا جس میں پونیال اشکومن اور گوپس یاسین شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ کے مشیرغلام محمد نے اس حوالے سے کہا کہ حفیظ الرحمان نے یاسین کے اپنے دورے کے دوران جتنے بھی اعلانات کئے تھے ان پر باقاعدہ عمل درآمد شروع کیا گیا ہے۔ یاسین کو سب ڈویژن کا درجہ دینا یاسین کے عوام کا دیرینہ مطالبہ اور خواہش تھی جسے پاکستان مسلم لیگ نے عملی جامہ پہنا کر عوامی امنگوں کی بہتر انداز میں ترجمانی کی۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے اپنے باقی اعلانات پر بھی احکامات جاری کی ہیں جن پر بھی باقاعدہ عمل درآمد ہوگا۔

غلام محمد نے کہا کہ مسلم لیگ عوام کے اصل مسائل کو حل کرنے اور عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ ضلع غذر کے لیے بڑے بڑے منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔جن کی منصوبہ بندی عوامی خواہشات اور ضروریات کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے۔ہمیں امید ہے عوام کو عملی ترقی نظر آئے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button