تعلیم

روشن مستقبل کے لئے معماران قوم کی اسلامی خطوط پر تربیت نا گزیر ہے ۔ مولانا رحمت اللہ سراجی، سیکریٹری اطلاعات جمیعت علماء اسلام گلگت

گلگت (پ۔ر) جے ٹی آئی علماء حق کی سر پرستی میں تربیت پانے والی واحد طلباء تنظیم ہے جو اپنے اعلیٰ نصب العین ، وسیع نظریہ اور وسیع پروگرام کی وجہ سے دیگر تمام طلباء تنظیموں میں ممتاز ہے ۔ نوجوان اپنی عاقبت سنوارنے ، تعلیمی میدان میں ترقی کے منازل طے کرنے اور اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے جمیعت طلباء اسلام جیسی آفاقی طلبہ تنظیم کو جوائن کر لیں۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اطلاعات جمیعت علماء اسلام گلگت مولانا رحمت اللہ سراجی نے جمیعت طلباء اسلام گلگت بلتستان کی نئی منتخب ہونے والی کابینہ کے اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔

نئی منتخب ہونے والی کابینہ میں عبد الرحمان صدر، چوہدری محمد اسلم نائب سینئرصدر اول، آصف نذیر نائب صدر دوئم ، مفتی عبید الرحمان نائب صدر سوئم ، شیر اللہ خان جنرل سیکریٹری ، مدثر نذر ڈپٹی جنرل سیکریٹری ، فضل ہادی سیکریٹری اطلاعات ، فرحان خان ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ، فرید اللہ سیکریٹری فنانس، جمشید خان ڈپٹی سیکریٹری فنانس اور خان بہادر صوبائی سالار اعلیٰ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روشن مستقبل کے لئے معماران قوم کی اسلامی خطوط پر تربیت نا گزیر ہے ۔ مسلمان نوجوانوں کو دین سے دور کرنے اور اخلاقی طور پر انہیں دیوالیہ کرنے کے لئے انگریز سامراج نے لارڈ میکالے کے نظام تعلیم کو پاکستان میں نافذ کرا دیا جس نے نوجوانوں کو جسمانی اور روحانی طور پر تباہی کے دھانے پر پہنچادیا ۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کی تعلیم و تربیت اور اصلاح صرف اسلامی نظام پر مبنی نظام تعلیم سے ہی ممکن ہے۔ نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے نوجوانوں کو بہترین تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔طلباء دیگر مصروفیات میں وقت ضائع کرنے کے بجائے جدید علوم اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کے منازل طے کرے۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی اور ترقی کے نام نہاد دعویداروں نے نوجوانوں میں صرف فحاشی اور ناچ گانے کو فروغ دیا۔وہ نئی نسل کے اخلاقیات کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی تہذیب و تمدن ، ثقافت اور کلچر کو بگاڑنے کے لئے بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔

انہوں نے منتخب ہونے والی جے ٹی آئی گلگت بلتستان کی نئی کابینہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نئی کابینہ اسلامی مدارس، یونیورسٹیزاور سکولوں کے طلباء کی حسین امتزاج کا مجموعہ ہے امید ہے کہ نئی کابینہ طلباء کو جے آئی ٹی کے پلیٹ فارم پر منظم کریگی۔ طلباء کے حقوق کے حصول کے لئے جدو جہد کرنے ، طلباء کی تعلیم و تربیت اور ان کی اصلاح کے لئے علماء حق کی زیر نگرانی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریگی اور جے آئی ٹی کے پیغام اللہ تعالیٰ کی عبادت ، رسول ؐ کی اطاعت، ہر ظلم سے بغاوت، ہر مظلوم کی حمایت اور بلا تفریق پوری انسانیت کی خدمت گلی گلی کوچہ کوچہ عام کرنے میں اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی۔گلگت بلتستان کے تمام مدارس، یونیورسٹیز اور سکولوں میں جے آئی ٹی کی یونٹ سازی کو تیز کریگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button