تعلیم

نگر: میرے حلقے کے سرکاری سکولوں کی حالت خراب ہیں، رکن قانون سازاسمبلی جاوید حسین

نگر(چیف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رکن قانون سازاسمبلی جاوید حسین نے کہا ہے کہ میرے حلقے کے سرکاری سکولوں کی حالت خراب ہیں اس طرح ہم اکیسویں صدی کے چیلنجز کامقابلہ کیسے کریں گے میں نے چیف سیکرٹری سے اپنے حلقے کے تعلیم اور صحت کے پی سی فور کی فوری منظوری کی درخواست کی ہے تاکہ سٹاف کی کمی کو دور کیا جاسکے۔ ہفتہ کے روز پسن نگر کے ایک سکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچے ہمارے قوم کا مستقبل ہے۔ دنیا میں تعلیم حاصل کئے بغیر مقابلہ کرنا ممکن نہیں کاروبار کے لئے بھی بہترین تعلیم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگر کے بچیاں اپنے علاقائی اور مذہبی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تعلیم حاصل کریں گی اس کے بغیر ترقی ممکن نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں جب سیاست میں نہیں تھا تو اس وقت بھی اپنے علاقے کے تعلیمی اداروں کو امداد کی رقم دیتا تھا اب بھی جو لوگ اپنے بچوں کی فیسں ادا نہیں کرسکتے ہیں ان کے تعلیمی اخراجات اورصحت کے شعبوں میں بہتری لانا ہے اور اس کیلئے میں دن رات کام کررہا ہوں۔ نگر کے عوام نے ووٹ کے ذریعے مجھے اپنا نمائندہ چنا ہے میں عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا۔

انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول پسن کیلئے اپنی جانب سے ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقم سکول کی کمیٹی جیسے خرچ کرنا چاہے کرے۔ بعد ازاں رکن قانون ساز اسمبلی جاوید حسین نے ڈی سی نگر نوید احمد اور دیگر سرکاری محکموں کے ذمہ داران کے ساتھ پسن ،میاچھر اور ڈاڈیمل کا دورہ کیا اور ان علاقوں کے عمائدین کے مسائل سنے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی اورڈی سی نگر نے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button