تعلیم

انڑمیڈیٹ پارٹ ٹو، گرلزکالج کریم آباد ہنزہ نے سرکاری کالجوں میں گلگت بلتستان سطح پر اول پوزیشن حاصل کر لی

ہنزہ( اجلال حسین ) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کریم آباد نے سرکاری کالجوں میں گلگت بلتستان سطح پرانٹر میڈیٹ پار ٹ ٹو میں پہلی پوزیشن پر طلباء ، والدین اور اساتذہ میں خوشی کی لہر، جبکہ پارٹ ون آرٹس گوپ کے طالبہ گلفام علی کی KIUبورڈ میں پہلی پو زیشن حاصل کرنے کے باوجود اعلان نہ ہونے پر احتجاج کی ،طالبہ اور والدین کا گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے انصاف کی اپیل۔ گزشتہ دنوں قراقرم انٹر نیشنل یورنیورسٹی نے انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے رزلٹ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کریم آباد ہنزہ نے 88%بورڈ میں پوزیشن لیکر پہلی نمبر پر آئی جبکہ اسی کالج کے طالبہ حاجرہ غلام حسین کی بورڈ میں 1100نمبرات میں 767نمبر لیکر کر گلگت بلتستان سطح پرتیسری پوزیشن حاصل کرنے پر والدین ، طالبات اور اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڈ گئی ۔ جبکہ دوسری جانب گزشتہ روز انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے امتحان میں گورنمنٹ ڈگری کالج کریم آبادکی طالبہ گلفام علی نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے قراقرم انٹر نیشنل یورنیورسٹی بورڈ میں 550نمبرات میں سے 432نمبرات لیکر پہلی پوزیشن حاصلکی ہے جن کا نام بورڈ سطح پر اعلان کے کے بجائے 8سے 10نمبر کم لینے والی طالبہ کا نام اعلان کرنے پر والدین اور طالبہ گلفام نے احتجاج کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر او ر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافط حافیظ الرحمن سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے ساتھ جو حق تلفی ہو ئی ہے اس کا نوٹس لیا جائے اور پہلی نمبر پر انے ولی طالبہ کا نام اعلان کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button