عوامی مسائل

گلگت:‌شاہراہ قائد اعظم پر واقع نجی سکولوں میں پارکنگ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا

گلگت ( سٹاف رپورٹر)شاہراہ قائداعظم پرقائم ایک پرائیویٹ سکولوں میں پارکنگ کے سسٹم نہ ہونے سے ٹریفک جام ہونا روز کا معمول بن گیا ہے جس کے باعث مریضوں اور مسافروں کو اپنے منزل مقصود پر پہنچنے کے لئے شید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ خومر چوک سے پبلک چوک تک پرائیویٹ سکولوں کا بھر مار ہے لیکن سکولوں میں گاڑیوں میں پارکنگ کا نظام نہ ہونے سے سرکاری اور نجی گاڑیاں مرکزی شاہراہ پر پارکنگ کرتے ہیں۔ غلط پارکنگ کے باعث مسافروں سمیت مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس شاہراہ پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکار بھی بے بس نظر آتے ہیں اور ٹریفک کے نظام کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ شاہراہ پر قائم سکولوں میں والدین سے بھاری فیس لی جاتی ہے لیکن سہولیات کے شدید فقدان ہے۔ گاڑیوں کے لئے پارکنگ کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ پہلے سے ہی شاہراہ قائداعظم تنگ ہو نے سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے اب سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں نے شاہراہ پر پارکنگ سے ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا ہے ۔ مسافروں نے ضلعی انتظامیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شاہراہ قائداعظم پر ٹریفک کی پارکنگ پر پابندی عائد کی جائے اور پرائیویٹ سکولوں کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے لئے پارکنگ کا بندوبست کیا جائے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button