شعر و ادب

وزیر اعلیٰ کے اعلان کے باوجود غذر کے فنکاروں کو انعامی رقم تاحال نہیں ملنا افسوس کی بات ہے، حریک انصاف ضلع غذر

غذر(بیورو رپورٹ) تحریک انصاف ضلع غذر کے سکرٹیریٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے اعلان کے باوجود غذر کے فنکاروں کو انعامی رقم تاحال نہیں ملنا افسوس کی بات ہے۔ وزیراعلیٰ کے دورہ غذر کے دوران غذر کے فنکاروں سے ملاقات میں آن ریکارڈ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ انعام کے طور پر ایک لاکھ روپے فنکاروں کو دید ے مگر غذرانتظامیہ کی طرف سے تاحال یہ رقم فنکاروں کو نہیں ملا جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ حکومت کو اگر علاقے میں امن کی فضا قائم رکھنا ہے تو فنکاروں کی بھر پور حوصلہ افزائی کرنا ہوگا۔ علاقے کی امن اور معاشرے کی اصلاح کے لیے فنکاروں کی جو خدمات ہیں وہ کسی ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ آج کے دور جدید میں فنکاراپنی مدد آپ کے تحت ٹائم اور مال کی قربانی دیکر علاقے میں امن اور معاشرے کی اصلاح کے لیے کوشاں ہیں جن کی تخلیقی فن سے مارکیٹ میں ہزاروں افراد فائدہ اُٹھاتے ہیں۔ فنکار قومی اثاثہ ہے انکی محنت سے گلگت بلتستان خصوصا غذرمیں ہمیشہ امن کی فضا برقرار ہے۔ اس وقت صوبہ خیبر پختون خواہ میں میرٹ کے طور پر تحریک انصاف کی حکومت فنکاروں کو ماہوار ایک لاکھ روپے دے رہی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں ہمارے فنکار دربدر کی ٹھوکریں کھاتے پھرتے ہیں۔ فنکار حساس ،نرم دل اور شریف ہونے کی وجہ سے حکومتی ادارے کلچر فنڈز لاکھو ں میں ہڑپ کرتے ہیں اور یہاں کی نااہل حکومت فنکاروں کی خدمات سے بے خبر ہیں۔ کسی بھی ملک و قوم اور علاقے کا نام اُونچا دیکھانے میں فنکاروں کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ تحریک انصاف فنکاروں کی حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریگی۔ اس وقت تک حکومتی مافیا حکومتی اداروں میں جو کچھ کرتی ہے اس سے تحریک انصاف خوب واقف ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button