صحت

الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام تبلیغی اجتماع میں لگائے گئے میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کو مفت علاج ، دوائی اور ایمبولینس سروس مہیا کی گئی

چلاس(پریس ریلیز) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام تبلیغی اجتماع میں لگائے گئے میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کو مفت علاج ، دوائی اور ایمبولینس سروس مہیا کی گئی، ڈاکٹر ز ، پیرامیڈیکل سٹاف اور رضاکاروں کی بڑی تعداد نے اس موقع پر خدمات سر انجام دئیے ، صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن اور صدر ضلع دیامر عنایت الرحمن نے میڈیکل کا دورہ کیا اور سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن صرف اور صرف خدمت کے ذریعے رضائے الہٰی کے حصول پر یقین رکھتی ہے، جہاں بھی اجتماعات ہوں وہاں ہم کوشش کرتے ہیں کہ لوگوں کو سہولیات مہیا کی جائیں۔ میڈیکل کیمپ میں 3 ڈاکٹرز،6 پیرا میڈیکل سٹاف اور 15 رضاکاروں کے علاوہ 2 ایمبولینسز نے حصہ لیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button