گلگت بلتستان

گلگت کے مضافاتی علاقے رحیم آباد میں 30 گھرانوں کو زمینی تودہ گرنے سے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، حکومت نوٹس لے، مطالبہ

گلگت( خبرنگار خصوصی)حالیہ تباہ کن بارشوں اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے گلگت شہر کے مضافاتی علاقے رحیم آباد کے 30گھرانوں کو شدید خطرہ ،ان میں پہلے سے ہی کہیں گھر مکمل تباہ اور کہیں رہنے کے قابل نہیں ہیں اور کسی بھی وقت پہاڑی تودہ گرنے کا خطرہ ،انتظامیہ کو اس حوالے سے اگاہ کرنے کے باوجو د اور کہیں دن گزر جانے کے بعد بھی اس علاقے کے لوگوں کو کوئی محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا کوئی اقدام نظر نہیں آرہاہے ۔

رحیم آباد کے عمائید ین محمد جاوید سابق ممبر ڈسٹرک کونسل گلگت ،غلام رضاء،فرمان اللہ ،منصور خان ،علی محمد اور رحمت حسین شامل تھے کااس حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی طرح کی بھی جانی و مالی نقصان ہونے کے صورت میں گلگت بلتستان کے حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے۔ حالیہ توفانی بارشوں نے جس طرح پورے گلگت بلتستان میں تباہی مچادی تھی اس طرح حلقہ3گلگت کے گنجان آباد علاقہ رحیم آباد کے 30گھرانے پہاڑی تودے کے زد میں ،پہاڑی میں بڑی بڑی دراڈے پڑنے سے کسی بھی وقت گرسکتاہے اور جس سے شدید جانی و مالی نقصان ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا اس خطرہ کے پیش نظر صوبائی حکومت اور لوکل انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے باوجود فوری طور پر متاثرہ گھرانوں کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کے حوالے سے کوئی عملی اقدام نہیں کیا جارہاہے اور ان میں گھرنوں میں سے 10 گھر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں اور 5گھر رہنے کے قابل نہیں ہیں ۔

عمائد ین کا کہنا تھا اگر صوبائی حکومت کی جانب سے فوری طور پر ان کو کسی محفوظ مقام پر منتقل نہ کرنے سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان ہونے کی صورت میں موجودہ حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجادینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button