اموات

مرحوم رضی الدین رضوی ہر فورم پر گلگت بلتستان کے عوام کی ترجمانی کرتے تھے، ذولفقارعلی مراد

گلگت(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات ذولفقارعلی مراد نے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر رہنما اور سابق چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رضی الدین رضوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان کے وفات سے گلگت بلتستان ایک نڈر اور بے باک سیاست دان سے محروم ہوا ہے اور جس کے جانے کے بعد پیدا ہونے والا خلاء کبھی پورا نہیں ہوسکتا ہے ۔ان کی اچانک ناگہانی موت سے نہ صرف پیپلزپارٹی غم زدہ ہے بلکہ پورے گلگت بلتستان کے عوام اشکبار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم رضی الدین رضوی ایک اصول پسند سیاستدان تھے اورہر فورم پر گلگت بلتستان کے عوام کی ترجمانی کرتے تھے ۔مرحوم پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے قیمتی اثاثہ ہونے کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے عوامی نمائندے بھی تھے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان انکے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button