اموات

ڈورکھن ہنزہ سےتعلق رکھنے والے فدا حسین کا کراچی میں انتقال

ہنزہ (ذوالفقار بیگ) سٹی مجسٹریٹ سلمان برچہ کے سگے بھائی فدا حسین کراچی میں انتقال کر گئے۔ ڈورکھن ہنزہ سے تعلق رکھنے والے فداحسین قضائے الہی سے پیر کے روز کراچی میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر 48برس تھی مرحوم نے کراچی یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا تھا اور آغا خان ہسپتال کراچی میں ملازمت کر رہے تھے مرحوم مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ،ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں

واضع رہے کہ مرحوم تحصیلدار سلمان برچہ کے چھوٹے بھائی تھے مرحوم کو منگل کے روز اُن کے آبائی قبرستان ڈورکھن میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقعے پر لواحقین عزیذ واقارب کے علاؤہ ہنزہ و دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد مرحوم کی آخری رسومات میں شریک ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button