اموات

چلاس: پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنماء سید رضی الدین رضوی کی رحلت پر پیپلز سیکرٹریٹ میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد

چلاس(بیوروچیف) پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنماء سید رضی الدین رضوی کی رحلت پر پیپلز سیکرٹریٹ میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے راہنماؤں قاسم شاہ،غلام اللہ ،ندیم ،ادریس سمیت دیگر کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صدمہ سہنے کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

راہنماؤں نے رکن اسمبلی سید رضی الدین کی رحلت پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم گلگت بلتستان کا قیمتی سرمایہ اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے۔ان کی رحلت پر ہر فرد افسردہ اور غمزدہ ہے۔ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔اجلاس میں رکن اسمبلی سید رضی الدین رضوی کے کردار اور سیاسی بصیرت پر بھی روشنی ڈالی گئی اور ان کی صلاحیتوں پر خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔اورلواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان کے غم میں پیپلز پارٹی کا ہر کارکن برابر کا شریک ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button