حادثات

شگر میں ریسکیو 1122کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے۔ صدر پاکستان تحریک انصاف شگر

شگر(عابدشگری) پاکستان تحریک انصاف شگر کے صدر وزیر عدیل شگری نے کہا ہے کہ شگر میں ریسکیو 1122کی قیام ناگزیر ہوچکا ہے۔ آئے روز بڑھتے ہوئے حادثات میں مناسب اور بروقت ریسکیو اور طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکا ہے۔گذشتہ کئی ماہ کے دوران شگر میں ہونے والی پے درپے حادثات اور واقعات کے بعد صوبائی حکومت اور عوامی نمائندوں کی آنکھ کھل جانی چاہئے کہ ریسکیو1122کی شگر میں سب سے زیادہ ضرورت ہے۔لیکن صوبائی حکومت اور عوامی نمائندوں کی جانب سے اس کی جانب عدم توجہی باعث تشویش اور حیران کن ہے۔گذشتہ دنوں تھگموں شگر میں چھت سے گر مناسب اور فوری طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے جان بحق ہونے والے مزدور کی لواحقین سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی شگر کے صدر نے کہا کہ کتنی دکھ کی بات ہے کہ مزدور کی جان کی کوئی قیمت ہی نہیں۔ اگر بروقت اس شخص کو مناسب طبی امداد مل جاتے تو اس کے بچے یتیم ہونے سے بچ جاتے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122کی قیام کیلئے کتنے اموات کی ضرورت ہیں۔ حکومت شگر میں مزید کتنی اموات کے بعد ریسکیو کی قیام کیلئے سوچیں گے۔انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور شگر میں ریسکیو 1122کی قیام کیلئے اقدامات کریں۔اس سے پہلے پی ٹی آئی شگر کے صدر وزیر عدیل رضا شگری نے تھگموں میں حادثے میں جان بحق شخص کے لواحقین سے ان کے گھر جاکر تعزیت کی۔اور لواحقین کو یقین دلایا کہ اس مصیبت کی اس گھڑی میں پی ٹی آئی شگر ان کی دکھ درد میں شریک ہے۔ اور ہر ممکن مدد کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button