تعلیم

شگر : اساتذہ کی انکریمنٹ ،سنیارٹی اور پروموشن کی بنیاد بہتر کارکردگی سے مشروط ہوگی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن

شگر(عابدشگری) ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر محمد نذیر شگری نے کہا ہے کہ آئندہ اساتذہ کی انکریمنٹ ،سنیارٹی اور پروموشن کی بنیاد بہتر کارکردگی سے مشروط ہوگی۔ خراب پرفارمنس کے حامل اساتذہ کیلئے آئندہ ترقی نہیں ملے گا۔ وسائل اوراساتذہ کی کمی کے باؤجود سرکاری سکولوں کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔اساتذہ بچوں کی تعلیم و تربیت کو محض نوکری سمجھنے کے بجائے اس کو فرض سمجھیں۔ اور فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی اور غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔ڈیوٹی سے غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کیساتھ آئندہ سختی کیساتھ نمٹا جائے گا۔

گرلز ہائیر سکینڈری سکول شگر میں سالانہ نتائج کے اعلان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ضلع شگر میں محکمہ تعلیم کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے۔ اساتذہ اور وسائل کی کمی ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے لیکن اس کے باؤجود اساتذہ کی معیاری تعلیم کیلئے کوششیں قابل ستائش ہے۔وسائل اور اساتذہ کی کمی کے باؤجود گرلز ہائیر سکینڈری سکول شگر کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔جس کا کریڈٹ سکول کے پرنسپل اور اساتذہ کو جاتا ہے جنہوں نے محنت کا شعار بناتے ہوئے سکول کی حالت بدل دی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم شگر اساتذہ کیلئے سزا و جزاء کی نظام متعارف کرانے پر غور کررہے ہیں جس کے تحت اساتذہ کی سالانہ انکریمنٹ اور پروموشن کو بچوں کی سالانہ نتائج اور کارکردگی سے مشروط کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔میٹرک کے امتحان میں خراب رزلٹ پیش کرنے والے اساتذہ کی انکریمنٹ اور سنیارٹی روک دیا جائے گا۔جبکہ ان کیخلاف محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لایا جائے گا۔

اس سے پہلے سکول کی پرسپل نثار حسین نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے معزز مہمانوں کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور سکول کی سالانہ کارکردگی پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پرنسپل کی عہدے کا چارج سنبھالے ایک سال کا عرصہ ہوچکا ہے اس دوران سکول میں تبدیلی لانے کی کوشش کی ہے سکول کی اساتذہ اس سلسلے میں میرے شانہ بشانہ قدم سے قدم ملاتے ہوئے سکول کی بہتری کیلئے چل رہے ہیں ۔ یہ ان کی تعاؤن کا نتیجہ ہے کہ اس سکول سے ضلع شگر کے سب سے معیاری تعلیم ادارہ ہونے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔سیکریٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان اور کمشنر بلتستان نے سکول کے دورے میں بچیوں کی پرفارمنس سے خوش ہوکر سکول کیلئے تعریفی اسناد سے نوازا جوکہ ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ہماری کوشش اس ادارے کو گلگت بلتستان کا سب سے نمایاں اور معیاری تعلیمی ادارہ بنانا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button