خبریں

ضلع شگر میں ع کل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کیا جائے گا۔ بازار کمیٹی شگر

شگر(نامہ نگار)گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع شگر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کیا جائے گا۔ مطالبات کی منظوری تک ضلع بھر میں مکمل ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے۔اس بات کا فیصلہ بازار کمیٹی شگر کے اجلاس میں کیا گیا۔

بازار کمیٹی شگر کا اہم اجلاس صدر وزیر نسیم کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں ممبران اور کاروباری حضرات نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء نے صوبائی حکومت کی جانب سے ٹیکس ایڈاپٹیشن ایکٹ 2012کو عوام دشمن پالیسی قرار دیتے ہوئے متنازعہ خطے میں ٹیکس کے نفاز کو غیر آئینی قراردیا اور کہا کہ آئینی حقوق کی حصول تک گلگت بلتستان کے بچہ بچہ ٹیکس کے خلاف اُٹھ کھڑے ہونگے۔جب تک یہ ظالمانہ ایکٹ واپس نہیں لیتا ۔ہمار ااحتجاج جاری رہے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button