خبریںمعیشت

ہنزہ : ٹیکس کے خلاف ہنزہ میں کامیاب شٹر ڈاون ہٹرتال، ٹرانسپورٹ بندہونے کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کاسامنا

ہنزہ ( اجلال حسین ) ٹیکس کے خلاف ہنزہ میں کامیاب شٹر ڈاون ہٹرتال ، جس کے تحت ضلع ہنزہ اور نگر کے مصروف ترین بازار علی آباد کے علاوہ ، کریم آباد، گلممت اور سوست میں کامیاب شٹرڈاون اور پہیہ جام رہا جس کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ ٹیکس کے خلاف نجی بینکس اور مقامی سوسائیٹیز بھی مکمل طور پر بند رہی۔ عوام کو مشکلات کا سامنا ہوا جبکہ ٹرنسپورٹ نہ چلنے کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں طلباء کی حاضری بھی کم رہی۔

ہنزہ بازار ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداروں نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ گلگت بلتستان کے دیگرعلاقوں کی طرح ضلع ہنزہ میں بھی کامیاب ہٹرتال رہا۔ بازار اور ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بندرہی جبکہ نجی بینکس اور سوسائٹیز کا بھی اس ہٹرتال میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا جب تک حکومت کی جانب سے ٹیکس کی معطلی کا نوٹیکفیشن نہیں نکلتا پہیہ جام اور شٹرڈاون ہٹرتال میں مزید تیزی لائی جائیگی۔

شٹرڈاون ہٹرتال کی وجہ سے ہنزہ کے مختلف علاقوں میں نجی کیلنکس بھی بند رہی جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔ شٹر ڈاون ہٹرتال ہنزہ کے مین مارکیٹیں ، کریم آباد، علی آباد، گلمت اور سوست مکمل طور پر بند رہی جبکہ ٹرانسپورٹ بندہونے کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کاسامنا ہوا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button