معیشت

جنوری کے بعد شگر سنٹر میں گندم کا ایک دانہ تقسیم نہیں کیا گیا ہے، محمد ظہیر عباس رہنما مجلس وحد المسلمین

شگر(نامہ نگار) مجلس وحدت المسلمین شگر کے سیکریٹری تربیتی امور محمد ظہیر عباس نے کہا ہے کہ محکمہ سول سپلائی گلگت بلتستان ضلع شگر کو کس جرم کی سزا دے رہی ہے؟ یہاں کے عوام دانہ دانہ گندم کیلئے ترس رہے ہیں لوگوں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آئی ہوئی ہے جبکہ جنوری کے بعد سے شگر سنٹر میں اب تک ایک دانہ گندم تقسیم نہیں کیا گیا اور موجودہ مالی سال میں صرف چند سو بوری گندم دیکر شگر کے کوٹے کی گندم کو بلیک مارکیٹ میں فرخت کرنے کی سازش کررہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہامحکمہ سول سپلائی کے حکام شگر کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہے ہیں کہ جب سے پنڈی کا روڈ بلاک ہونے کے بعد سی ون تھرٹی میں لائے گئے گندم دیگر اضلاع میں پہنچادی گئی جبکہ شگر کو اس سے یکسر محروم رکھا گیا ۔اس سال جنوری کے مہینے میں شگر سنٹر میں تین سو بوری گندم تقسیم کرنے کے بعد اب تک ایک دانہ گندم لوگوں میں تقسیم نہیں کیا گیا۔موجودہ مالی سال کے ہزاروں بوریوں کی جگہ چند سو بوری گندم دیکر لوگوں کو ترخا رہے ہیں۔اور شگر کے کوٹے کی گندم کو بلیک مارکیٹ میں فروخت کرکے مال بنانے کی سازش ہورہے ہیں۔شگر کے عوام دانہ دانہ گندم کیلئے خوار اور پریشان ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس سپریم اپیلٹ کورٹ اور چیف کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ شگر کیساتھ محکمہ سول سپلائی کے روئے اور گندم میں ہونے والے گھپلوں کا نوٹس لیں اورعوام کو انصاف فراہم کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button