ثقافت

جشن مے فنگ کو بلتستان کے چاروں اضلاع میں سرکاری طور پر منایا جارہا ہے، کمشنر بلتستان ڈویزن حمزہ سالک

سکردد ( رجب علی قمر ) کمشنر بلتستان ڈویزن حمزہ سالک نے یاد گارشہدا سکردو پر جشن مے فنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مے فنگ کو بلتستان کے چاروں اضلاع میں سرکاری طور پر منایا جارہا ہے یہ ہماری ثقافت اور تہذیب ہے انہیں زندہ رکھنا زندہ قوموں کی علامت ہے جو قومیں اپنی کلچر کو زندہ رکھتی ہے وہ روشن خیال قوموں کی علامت ہے۔ کھرمنگ میں جشن مے فنگ منایا گیا ہے اوراب سکردو کے بعد کل شگر میں بھی سرکاری طور پر جشن مے فنگ منایا جائے گ۔ا ہمیں اپنی ادب ثقافت کے زریعے اپنی پہچان کرانے کی ضرور ت ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ بلتستان امن اور اب کا گہوارہ ہے یہاں کی تہذیب و تمدن کو عالمی سطح پر نمایاں اہمیت حاصل ہے ہمیں ان قدیمی تہواروں کو مناکر امن بھائی چارگی کی فضا کو مزید مستحکم کرنے کی اشد ضرور ت ہے اس موقع پر کمشنر بلتستان حمزہ سالک نے ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن ر ناصر کی کارکردگی کو سراہا اور جشن مے فنگ کو شاندار انداز میں منعقد کرنے پر انہیں شاباش دی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button