صحت

صحت کارڈ کے ذریعے غریب مفت اپنا علاج کر سکیں گے، وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال

گلگت ( سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ عزت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے میں سیات میں عوام کی خدمت کے لئے آیا ہوں۔ خدا کا دیا ہوا سب کچھ میرے پاس ہے عوام کی خدمت میں سکون ملتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعمیرات نے بگروٹ میں صحت کارڈ کے حوالے سے منقعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ دشمن بھی اگر اچھا کام کرے اُس کی تعریف کرنی چاہیے۔ میرے پاس اللہ کا دیا ہو ا سب کچھ ہے اگر سیاست میں آیا ہوں تو غریب عوام کی خدمت کے لئے آیا ہوں ۔ اُنہوں کی کہا کہ بگروٹ روڈمیرے دور میں تعمیر ہو گا۔ اور پی سی ون بھی تیار ہے۔ خواتین کی تعلیم کے لئے کوشاں ہوں خواتین اگر تعلیم یافتہ ہوں تو معاشرہ ترقی کر تا ہے۔ اور انشااللہ بگروٹ میں کواتین کے لئے سکول قائم کرونگا اور ڈسپنری تعمیر کرونگاڈاکٹر بھی بگروٹ میں موجود ہو گا۔۔ حلقہ 3میں تما م گرلز سکولوں کو اپ گریڈ کرونگا۔ 4کروڑ کی بجٹ میں خواتین کے لئے سکول قائم کرنا اپنا اولین فرض سمجھتا ہوں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے غریب عوام کے لئے صحت کارڈ کا اجراء کیا ہے جو کہ خوش آیند ہے ۔ اس کارڈ کے ذریعے غریب افراد اپنے علاج مفت کرسکتے ہیں۔ مذید اُنہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ میرٹ کی بحالی چاہتے ہیں۔ اور صحت کارڈ بھی میرٹ پر دی گئی ہے۔ جس پر آغا خان رول سپورٹ پروگرام، محکمہ صحت اور ووبانی فاونڈیشن کی خدمات قابل ستائش ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ دیگر پارٹی ہمیں طالبان کہتے تھے۔ آج وزیراعظم پاکستان نے پورے ملک میں امن قائم کیا ہے اور طالباں کے خلاف آپریشن کر کے ملک کو امن کی راہ پر گامزن کیا ہے ہمارے دور حکومت میں ایکشن پلان ترتب دیا ہے تاکہ امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کو سبق سیکھایا جاسکے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ صحت سید اشتاق حسین نے کہا کہ محکمہ صحت ، اے کے آر ایس پی اور کے ایف ڈبلیو کے مشترکہ تعاون سے غریب اور مستحق افراد میں کارڈ تقسیم کیا جارہا ہے اس سیکم سے ضلع گلگت کے5050افراد مستفد ہو نگے۔ تقریب سے اے کے آر ایس پی کے نمایندے یاسمین قلندر اور جوبلی لائف انشورنش کے نمایندے سلمہ جبین نے بھی خطاب کیا اور سیکم کے بارے میں صوبائی وزیر تعمیرات کو بریفنگ دی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button