اہم ترینخبریں

ٹیکس سے متعلق وزیر اعلیٰ کی وزیر اعظم سے ملاقات میں اہم پیشرفت، بہت جلد عوام کو خوشخبری ملے گی۔ مسلم لیگی رہنماء

سکردو(پ ر) سنیئر صوبائی وزیر حاجی محمد اکبر تابان، ممبر گلگت بلتستان کونسل وزیر محمد اخلاق، ممبر صوبائی اسمبلی ایڈووکیٹ غلام حسین ودیگر نے ٹیکس ایشو کے حوالے سے سکردو میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس سے متعلق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے انشائاللہ بہت جلد عوام کو خوشخبری ملے گی۔صوبائی حکومت ٹیکس ایشو کے حوالے سے ایک پیج پر ہے اور سنجیدگی کے ساتھ ہر عوامی مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کررہی ہے اور وزیراعلی کی وزیر اعظم سے ملاقات میں بہت جلد جی بی کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے گا اور ٹیکس کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ عوام مطئمن رہیں اور کسی بھی سازش کا حصہ نہ بنیں۔ صوبائی وزیر حاجی محمد اکبر تابان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت جو بھی اعلانات کرتی ہے ان پر من و عن عملدرآمد بھی کراتی ہے۔ جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں رکھتے۔پریس کانفرنس میں کمشنر بلتستان حمزہ سالک و دیگر بھی موجود تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button