صحت

گلگت بلتستان میں50ہزار فیملی ہیلتھ کارڑز تقسیم کئے جائیں گے، وفاقی وزیر صحت

اسلام آباد ( پ ر )گورنر گلگت بلتستان راجہ جلا ل حسین مقپون نے وفاقی وزیر برائے قومی صحت سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن عامر محمود کیانی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں صحت کے شعبے میں درپیش مسائل اور وفاقی حکومت کے گلگت بلتستان میں جاری صحت کے پروگرامز اور جاری منصوبوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر صحت نے گورنر گلگت بلتستان کے درخواست پر 2موبائل ہستپال فراہم کرنے کے احکامات دیئے جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں ۔ ان موبائل ہسپتالوں میں سے ایک سکردو اور دوسری گلگت ڈویژن کو دی جائیں گی ۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ جنوری کے مہینے میں 50ہزار فیملی ہیلتھ کارڑز گلگت بلتستان میں تقسیم کئے جائیں گے جس سے گلگت بلتستان کے نادر اور غریب مریض ملک کے بہترین ہسپتالوں میں اپنے علاج کروا سکیں گے۔ ہیلتھ کارڑکے اجراء سے غریب اور مستحق لوگوں کو بھی جدید طبی سہولیات موثر ہونگیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جلد نرسنگ ٹریننگ کالج کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا جس سے گلگت بلتستان کے سٹوڈینٹس کو گلگت بلتستان میں ہی نرسننگ کے جدید تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔اس کالج کے قیام سے گلگت بلتستان میں روزگار کے بھی بہت سے مواقع ملیں گے ۔

وفاقی حکومت کے زیر نگرانی پروگرامز کو مزید وسیع کیا جائے گا اور ان کے فنڈ زکے اجراء اور دور دراز علاقوں تک پہنچانے کے لئے عملی اقدامات کیئے جائیں گے ۔

وفاقی وزیر صحت نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں صحت کےشعبے میں بہتری کے لیئے اقدامات کرے گی تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو بھی و ہ تمام سہولیات میسر ہوں جو ملک کے دیگر علاقوں میں میسر ہیں ۔

وفاقی وزیر صحت نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ وہ ضلع سکردو میں MRIمشین فراہم کریں گے اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں الٹراساونڈ مشینیں اور دیگر اہم مشینری فراہم کی جائیں گی ۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کے اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں میں ترجیحی بنیادوں پر علاج کیا جائے گا اور تمام طبی سہولیات میسر کی جائیں گی ا و ر بہت جلد گلگت بلتستان کے عوام کے لیئے جدید طرز کے دو ہسپتال قائم جائیں گے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو دیگر صوبوں کے برابر صحت کے سہولیا ت میسر ہوں اور تمام بیماریوں کا علاج اپنے ہی علاقے میں ممکن بنایا جا سکے ۔

گورنر گلگت بلتستان نے وفاقی وزیر محمود کیانی کو گلگت بلتستان کے دورے کا دعوت بھی دی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button