خبریں

میرنوازمیر کو کسی اور معاملے پر تحقیقات کے لیے پولیس تھانہ لے گئے تھے، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر حاجی عبدالحنان

غذر( بیورورپورٹ ) ممبرکورکمیٹی عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان راجہ میرنوازمیر اور صدر انجمن تاجران غذر محمد یونس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ گاہکوچ پولیس عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کے عوامی مسلے پر جاری کامیاب ہڑتال کو ناکام بنانے کی کوشش میں لگے ہیں اور راجہ میرنوازمیر کو غیر قانونی طور پر گرفتار کر کے تھانہ لے گئے۔ قوم کے ساتھ پولیس کا یہ رویہ سراسر ناانصافی پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پولیس کے زریعے ہماری آواز کو دبانے کی کوشش کررہی ہے لیکن گلگت بلتستان کے غیور عوام تمام غیر قانونی ٹیکسز کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر حاجی عبدالحنان نے میڈیا کو بتایا کہ میر وزیرمیر کو ہڑتال کے سلسلے میں پولیس نے گرفتار نہیں کیا تھا البتہ کسی اور معاملے پر تحقیقات کے لیے پولیس تھانہ لے گئے تھے تحقیقات کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔ میر وزیر میر کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔ پولیس اپنی ڈیوٹی کررہی ہے امن و امان کو برقرار رکھنے میں غذر پولیس دن رات کوشاں ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button