خبریں

محکمہ اطلاعات کے آفس میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت کی خوشی میں کیک کاٹا گیا

گلگت(پ ر) مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی محب وطن عوام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح جیسی عظیم ہستی کے یوم ولادت کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتےہوئے اس عزم کا بھی اظہار کرتی ہے کہ ایک خوشحال اور مستحکم پاکستان کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہے گی۔ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے زیراہتمام محکمہ اطلاعات کے آفس میں منعقدہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر گلگت کے سینئر صحافی بھی شریک تھے تقریب میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر سیکریٹری انفارمیشن گلگت بلتستان فدا حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات فاروق احمد نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں محسن پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہرے اصولوں اور افکار پر عمل کر تے ہو ئے مملکت خداداد پاکستان کی ترقی اور آبیاری کیلئے اپنا تن من دھن وقف کر دینا چاہئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button
%d bloggers like this: