شعر و ادب

گلگت بلتستان میں امن کے قیام میں شعرا اور ادیبوں کا بڑا کردار ہے، ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق

گلگت(پ ر) ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے گلگت آرٹس کونسل کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن کے قیام میں شعرا اور ادیبوں کا بڑا کردار ہے۔ یہاں کے حساس لوگ خطے کی پائیدار امن سمیت علاقے کی خوشحالی وترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے نوجوان ذہنی ،علمی و فکری صلاحیتوں سے مالا مال ہیں محرومی کا درس دینے والے علاقے کے چند خواہ نہیں ہیں گلگت بلتستان کے نوجوان کس طرح محروم نہیں ہیں یہاں کے نوجوانوں میں وہ صلاحتیں موجود ہیں جو ملک کے دیگر حصوں کے نوجوانوں میں نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان مایوسی کے خول سے باہر نکل کر آگے بڑھیں شاندار اور تابناک مستقبل آپ کامنتظر ہے نوجوان منفی سرگرمیوں سے باہرنکلیں اور جذبات کی بجائے ہوش سے کام لیں کیونکہ گلگت بلتستان گزشتہ 3عشروں سے انگنت زخم کھایا ہے گزشتہ دو سالوں سے ان زخموں پر مرہم رکھاگیا ہے افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ بعض طاقتیں ان نا مندیل زخموں پر ایک دفعہ پھر نمک پاشی کرنا چاہتی ہیں اس لئے گلگت بلتستان کے نوجوان ہوش کے ناخن لیتے ہوئے حالات کی نزاکتوں اوردشمن طاقتوں کی گلگت بلتستان میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کا ادراک رکھتے ہوئے اپنے شعور سے ان تمام امن دشمن عزائم کو خاک میں ملانے میں کردارادا کریں۔انہوں نے کہا ک جائز حقوق کیلئے جمہوری طریقے سے احتجاج پر فرد کا حق ہے لیکن ہر احتجاج کے پیش منظر سے پس منظر کا ادراک رکھنا ہمارا قومی فریضہ ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جو ترقی کا پہیہ چل پڑا ہے اسے مزید تیز کرنے کیلئے آگے بڑھیں تاکہ خطہ ترقی کرسکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button