صحت

استور میں بہت جلد پچیس ہزار ہیلتھ کارڈز مستحق خاندانوں میں تقسم کیے جائیں گے۔ پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ برکت جمیل

استور(سبخان سہیل ) استور پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ برکت جمیل اور ڈپٹی کمشنر محمد ولی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ گلگت بلتستان برکت جمیل نے اپنے دورہ استور کے موقعے پر استور ہسپتال میں فیمل ورڈ اور میل ورڈ سمیت لیبارٹری کا دورہ کیا۔

پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل نے اپنے دورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے موقعے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوے کہا کہ استور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی ہے بہت جلد ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جائے گا اور تمام وارڈز میں ہیٹنگ کے لیے جدید طرز کے ہیٹر لگائے جایںگے۔استور میں بہت جلد پچیس ہزار ہیلتھ کارڈز مستحق خاندانوں میں تقسم کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم پاکستان ہیلتھ انشورنس پالیسی کے لیے گلگت بلتستان میں سب سے پہلے دیامر استور ڈویژن کا انتخاب کیا گیا ہے، بہت جلد دیامر استور ڈویژن میں وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس کارڈ کی تقسم کا عمل شروع کیا جاے گا ۔

انہوں نے کہا کہ استور ہسپتال میں ایم ایس اپنے محدود وسایل کے باوجود بہتر خدمات سر انجام دے رہا ہے ہسپتال میں ادویات کی کوئی کمی نہیں ہےوافر مقدر میں ادویات ہے ۔ایکسرا یونٹ میں کام کرنے والے ٹیکنیشنز کو ایکسیرے کیٹ بھی دو ہفتے تک فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان حکومت ہیلتھ کی بہتری کے لیے بہتر اور سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ ضلع استور میں آپریشنز کے لیے بےہوشی کا ڈاکڑنہ ہونے کی وجہ سے آپریشنز نہیں ہورہے تھے۔ بےہوشی کے ڈاکڑ ملا ہے بہت جلد اس کو استور میں تعینات کیا جائے گا اور ڈی ایچ کیو میں مائینر آپریشنز شروع ہو جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button