خبریں

گلگت بلتستان کے عوام ٹیکس کے ایشو پر سراپا احتجاج ہیں، سخت لہجے میں بیانات دینے سے گریز کریں، سیکریٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ نون علماء مشائخ ونگ

گلگت(پ۔ر) ہماری جماعت کے وزراء ،ممبران اسمبلی و عہدیداران عوام کی جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھ کر اپنی حقیقی موقف ضرور بیان کریں۔ جی بی کے عوام ہمیں بہت ہی عزیز ہیں۔عوام ٹیکس کے ایشو پر سراپا احتجاج میں ہیں۔عوام اٹھ کھڑی ہوئی ہیں۔ سخت لہجے میں بیانات دینے سے گریز کریں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون علماء مشائخ ونگ جی بی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات ریاض الدین نے ٹیکس کے ایشو اور موجودہ حالات پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ جمہوری انداز میں احتجاج عوام کا حق ہے۔ قانون کے دائرے میں عوام کا احتجاج کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ ہم سب مل بیٹھ کر حل نکلنا ہوگا۔سردیوں میں عوام کو تکلیف ضرور ہوتی ہے۔

ایکشن کمیٹی اور تاجروں کے عہدیداران مذاکرات کرکے مثبت انداز میں حل نکالیں۔ حکومت میں بھی عوام اور احتجاج میں بھی عوام ہی ہیں۔ لہٰذا دونوں طرف مثبت اقدامات اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ریاض الدین نے کہا کہ ممبران اسمبلی وزراء اسوقت گلگت میں بیٹھ کر کوئی حل نکالیں۔عوام کے جائز مطالبات پورا کرنے میں ہم سب نے کردار ادا کرکے تاریخ رقم کرنا ہوگا۔

انھوں نے گلگت بلتستان کے عوام سے اپیل کیا ہے کہ اب سب نے استغفار پڑھنا ہے۔ طویل احتجاج ہماری حل نہیں ہے بلکہ جی بی کے علماء حضرات انجمن تاجران اور ایکشن کمیٹی سے کامیاب مذاکرات کرکے مثبت حل نکالیں۔انھوں نے مزید کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون قرار دیں تاکہ غریب عوام سکھ کا سانس لیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button