عوامی مسائل

اشکومن میں ترقیاتی منصوبے تعطل کا شکار، عوام کو قوم پرست رہنما نواز ناجی کو ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ اشکومن میں ترقیاتی کام 2013سے تعطل کا شکار ،عوام کو نواز ناجی کو ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے ،روڈ انفراسکچر اور دیگر مقا مات پہ مشکلات کا سامنا ،تحصیلدار اور سب انجئینئیر کام کروانے کے لئے تیار نہیں ،سیکشن فور کس مرض کی دوا ہے ،پبلک کو معلوم ہونا چاہئے ،عوام کا مطالبہ،تحصیل اشکومن میں گزشتہ پانچ سالوں سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو رہے ،نواز خان ناجی کے ضمنی انتخا بات کے بعد منظور شدہ سکیموں پہ کبھی پی ڈبلیو ڈی اعترض کرتی ہے اور کبھی حسا س ادارے عوام کہاں جائیں۔۔چٹورکھنڈ پائین عوامی کمیٹی نے روڈ کی عدم تعمیر کے معاملے میں محکمہ تعمیرات اور ضلعی انتظامیہ کے خلا ف 15فروری کے بعد بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے ،آج متاثرین احسام الللہ بیگ،عبدالکریم ،محمد سلیم،شاہ ولی ،مسلم خان ،منصور عالم ،محمود عالم، مشروف عالم ،عاطف خان نے میڈیا کوجاری بیان میں معاملات حل نہ ہونے کی صورت میں بھوک ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button