خبریں

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے خلاف پیٹرول پمپ ملازمین پر مبینہ تشدد کی رپورٹ پر ایف آئی آرمیں نامزد افراد گرفتار

چلاس (شہاب الدین غوری) آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے راجہ پیٹرول پمپ کے ملازمین کو عوام کو پیٹرول کی فراہمی پر مبینہ طور پر بدترین تشدد کیا اور پیٹرول پمپ پر توڑ پھوڑ کردیا جس پر کے کے ایچ تھانے میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی ۔ بعد ازاں ایف آئی آر میں نامزد افراد کو گرفتار کر کے کےایچ تھانے کے ایس ایچ او محمد شاکر نے کہاکہ کوئی بھی فرد قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت معافی نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپ میں توڑ پھوڑ میں ملوث آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے سات نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی وجہ سے چلاس شہر و گردونواح کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل نہ ہونے کی وجہ سے سخت مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سینکڑوں گاڑیاں پیٹرول اور ڈیزل نہ ملنے کی وجہ سے کھڑی کی گئی ہیں جبکہ چلاس شہر میں راجہ پمپ پر موجود پیٹرول فروخت کرنے پر ایسوسی ایشن کے عہدیدار دھمکیوں کے ساتھ ساتھ توڑ پھوڑ اور ملازمین کو زدوکوب بھی کر رہے ہیں۔

عوامی سیاسی اور سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر آئل ایسوسی ایشن کے مطالبات تسلیم کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی بحران ختم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button