خبریں

گلگت بلتستان میں‌ مستحقین زکواۃ کے لئے 5 کروڑ جاری

غذر(معراج علی عباسی) گلگت بلتستان کے مستحقین زکواۃ کے لئے 5 کروڑ 15 لاکھ روپے کا گرانٹ جاری کردیا گیا ۔ سیکرٹری زکواۃ اینڈ عشر گلگت بلتستان طارق حسین اور ایڈمنسٹریٹر زکواۃ گلگت بلتستان عظیم اللہ نے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے چیرمینوں کے نام چیکس جاری کردئے ۔ گلگت بلتستان کے 5938 مستحقین زکواۃ میں گزارہ الاؤنس کی مد میں 5 ہزار فی کس کے حساب سے زکواۃ کی رقم تقسیم کی جائیگی سکولوں اور دینی مدارس کے مستحق طلبا و طالبات کے لئے وظائف کے طور پر 89 لاکھ روپے تقسیم کئے جائیں گے جہیز فنڈ کی مد میں39 لاکھ 61 ہزار روپے ، ہیلتھ کئیر کی مد میں 29 لاکھ70 ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے جبکہ دفتری اخراجات اور مقامی زکواۃ چیرمین کے الاونسز کی مد میں بھی بجٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں چیرمین ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹیز نے تمام مقامی چیرمینوں سے مستحقین زکواۃ کی فرستیں بھی طلب کرلی ہیں ماہ صیام کے دوران مستحقین زکواۃ تک رقم پہنچانے کے لئے سیکرٹری کی جانب سے واضح ہدایات بھی جاری کردئے گئے ہیں ۔ سیکرٹری زکواۃ اینڈ عشر گلگت بلتستان طارق حسین نے ڈسٹرکٹ زکواۃ چیرمینوں کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں کہا ہے کہ زکواۃ کی رقم مستحقین تک پہنچانا ہماری اولین ذمہ داری ہے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جاسکتی ہے تمام چیرمین اپنے اضلاع کی فہرستیں سب سے پہلے مرتب کرنے کے بعد ایڈمنسٹریٹر آفس میں جمع کرادیں ۔ یہ ایک دینی فریضہ اور انتہائی حساس معاملہ ہے ہم نے اللہ کو سامنے بھی جوابدہ ہونا ہے اس لئے زکواۃ کی صاف شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے ۔ عید سے پہلے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں زکواۃ کی تقسیم کا عمل مکمل ہونا چاہیے لیکن ساتھ ہی زکواۃ کی تقسیم کے لئے تمام تر کاغذی کاروائی کو بھی نظر انداز نہیں کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں زکواۃ کی تقسیم کے حوالے سے کچھ اضلاع سے شکایات بھی موصول ہوئی ہیں جس کا ازالہ کرنے کے لئے فوری اقدامات کر رہے ہیں باقی تمام اضلاع میں زکواۃ کی تقسیم صاف شفاف طریقے سے ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈرل فنانس کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد ڈسٹرکٹ زکواۃ چیرمینوں کو گاڑیاں فراہم کی جائیں گی ۔اس سلسلے میں قانونی تقاضے پورے کئے جار ہے ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button