صحت

چین کی حکومت نے تین ایمبولینسز حکومت گلگت بلتستان کے حوالے کر دئیے

گلگت(سٹاف رپورٹر) ہمسائیہ ملک چین نے گلگت بلتستان صوبائی حکومت کو 3 ایمبولینسز تحفے میں دئے ہیں۔

ایبولینسز کی حوالگی کے سلسلے میں ایک تقریب سوست ڈرائی پورٹ گوجال ہنزہ میں منعقد ہوئی، جس میں سیکریٹری صحت گلگت بلتستان سعید اللہ خان اور دیگر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

تقریب میں سیکرٹری صحت گلگت بلتستان نے ہمسائیہ ملک چین کے محکمہ صحت کے آفسیر یانگ جین من اور دیگر اعلیٰ حکام سے ایمبولینس وصول کیا۔ تحفے میں ملنے والی ایمبولینس جدید سہولیات سے آراستہ ہے جو موبائل ہسپتال کے طور پر گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button